بھٹکل،3/ مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل ٹیم ایم سی چیف آفیسر کی طرف سے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق مختلف اسکیموں کے تحت تعمیر شدہ ٹاون میونسپل کاونسل کی ملکیت والی 32 دکانوں کی نیلامی ملتوی کر دی گئی ہے۔
لائسنس کی میعاد ختم ہوئی 32 دکانوں کو 12 سال کے لئے لائسنس فیس کے آدھار پر ای- پروکیورمنٹ کے ذریعے بولی لگا کر ( ای - بِڈنگ) حاصل کیا جانا ہے ۔ اب ان دکانوں کی نیلامی 13 مارچ کو انجام دی جائے گی ۔
اس ضمن میں مزید معلومات کے لئے ٹی ایم سی کے ویب سائٹ www.bhatkaltown.gov.in پر وزٹ کیا جا سکتا ہے یا پھر ٹیلی فون : 226408 (08385) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔